قائد اعظم کی حقیقی فکر و فلسفے کی حامل جمہوری قوتوں کو عوامی مینڈیٹ کا حق ادا کرنے کی کوششیں کرنا ہونگی
سابق چیئرمین نیئر حسین بخاری کی کلاء کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 18 فروری 2016 19:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء ) سابق چیئرمین سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی حقیقی فکر و فلسفے کی حامل جمہوری قوتوں کو بنیادی حقوق مساوات و برابری پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھ کر عوامی مینڈیٹ کا حق ادا کرنے کی کوششیں کرنی ہونگی ۔ وہ جمعرات کویہاں اپنی رہائش گاہ پر سپریم کورٹ کے وکلاء کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی سیاسی جماعتیں اپنے کر دار اور عمل سے شہریوں کو ریاستی و سیاسی معاملات میں شرکت کا یقین دلائیں ۔ملک کی موجودہ گھمبیر اقتصادی و سیاسی صورتحال کا تقاضا ہے کہ مخالفت برائے مخالفت کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد میں ملکی ترقی قومی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کے ذریعے قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں ۔(جاری ہے)
بین الاقوامی معاملات میں پارلیمنٹ کا دلیرانہ کردار ہی پاکستان کے جمہوری تشخص کا آئینہ دار ہو سکتا ہے ۔
نیئر بخاری نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ سیاسی و نظریاتی اختلاف کے باوجود سیاسی و پارلیمانی قوتیں مستحکم جہوریت اور پاکستان کی وحدت کی خاطر متحد و متفق ہیں۔نیئر بخاری نے وکلاء کی بحالی جمہوریت کیلئے سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کی تحریک کے بانی قائداعظم محمد علی جناح بھی قانون دان تھے اور پاکستان کو آئین فراہم کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی قانون دان تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.