پی آئی اے اور شاہین ایئرلائن کے طیارے گوادر کے قریب فضاء میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو بڑے حادثے سے بچالیا

جمعرات 18 فروری 2016 19:04

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور شاہین ایئرلائن کے طیارے گوادر کے قریب فضاء میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے ،ابتدائی تحقیقات میں شاہین ایئرلائن کی غلطی ثابت ہوئی،معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور شاہین ایئرلائن کے طیارے گوادر کے قریب فضاء میں آمنے سامنے آ گئے تاہم پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو ٹکرانے سے بچا لیا۔

ذرائع کے مطابق کپتانوں نے ایئر ٹریفک کنٹرول روم کے احکامات کی خلاف ورزی کی، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔چیف پائلٹ سیفٹی نے کہا کہ دونوں طیاروں کے پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے بڑا حادثہ ہوسکتاتھا تاہم پی آئی اے کے پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو بچالیا۔اْنہوں نے کہاکہ شاہین ایئرلائن کے طیارے نے فریکونسی بدلنے کا کنٹرول ٹاور کو نہیں بتایاجس پر دونوں طیارے ایک ہی بلندی پر آگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :