ہائی ایس ویگن اونرزاینڈورکرزایسوسی ایشن نے صاف ستھری پارکنگ کا مطالبہ کردیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 18 فروری 2016 18:59

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 فروری۔2015ء ) ہائی ایس ویگن اونرزاینڈورکرزایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدرمیاں اعجازحسین نے کہا ہے کہ لاری اڈہ ویگن اسٹینڈسے حکومت کوتقریباً45سے 50کروڑسالانہ آمدن ہوتی ہے مگر پارکنگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہے،بارش کے دنوں میں پارکنگ کیچڑسے اورپانی سے بھرجاتی ہے جس کے باعث مسافروں اورغریب ٹرانسپورٹروں پریشانی میں مبتلاہوجاتے ہیں۔

لہذاڈسٹرکٹ حکومت فوری طورپرپارکنگ کو پختہ اوربنیادی سہولیات فراہم کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہوردورہ کے موقع پر لاری اڈہ میں ویگن مالکان اورعملہ سے اپنی گفتگومیں کیا۔اس موقع پرقمرخان کاکڑ،حاجی محمدسرور،اسلم جٹ جٹ ٹریول ٹرانسپورٹ والے بھی موجود تھے ۔میاں اعجازحسین نے کہاکہ پارکنگ فیس کا 24گھنٹے کی بجائے 12گھنٹے کاوقت مقررکرناٹرانسپورٹروں سے زیادتی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا۔

ویگن مالکان پہلے ہی بڑی مشکل سے کاروبارجاری رکھے ہوئے ہیں ایسے اقدامات ویگن ٹرانسپورٹ کوبندکرنے کے مترادف ہے حکومت چھوٹی ٹرانسپورٹ سے وابستہ افرادکوبنیادی سہولیات فراہم کرے۔انہوں نے ڈی سی او،آرٹی اے سیکرٹری اور یڈمنسٹررلاری اڈہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غریب ٹرانسپورٹروں کے مسائل کوحل کریں۔

متعلقہ عنوان :