تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کے اگلے سال دورہ پاکستان کی نوید سنا دی

آئی پی ایل کی طرح پاکستان سپر لیگ سے بھی پاکستان کرکٹ کو نیا ٹیلنٹ ملے گا ، تمیم

جمعرات 18 فروری 2016 18:20

تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کے اگلے سال دورہ پاکستان کی نوید سنا دی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کے اگلے سال دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستا ن سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم آئندہ سال پاکستا ن کا دورہ کر سکتی ہے۔ تمیم اقبال کے مطابق جس طریقے سے انڈین پریمیئر لیگ نے بھارتی کرکٹ کو فائدہ دیا ہے اسی طرح پاکستان سپر لیگ سے بھی پاکستان کرکٹ کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔