پنجاب سروس ٹربیونل نے احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری صحت پنجاب کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

جمعرات 18 فروری 2016 18:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) پنجاب سروس ٹربیونل نے احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری صحت پنجاب کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار ڈاکٹر عبدالمنان کے وکیل ملک اویس خالدایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ سروس ٹربیونل نے ان کا کیا جانے والا تبادلہ معطل کر رکھا ہے،ٹربیونل کے فیصلے کے بعدنئی تعیناتی کی جگہ چارج نہ سنبھالنے پر محکمہ صحت کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

محکمہ صحت نے سروس ٹربیونل کے فیصلے کو نظر انداز کیا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سیکرٹری صحت کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ فاضل عدالت نے احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری صحت پنجاب کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :