وفاقی وزیر انوشہ رحمن کی قریبی عزیز کی میرٹ کے برعکس وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعیناتی کیخلاف درخواست پر مزید دلائل طلب

جمعرات 18 فروری 2016 17:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی قریبی عزیز امینہ سہیل کی میرٹ کے برعکس وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں قانونی مشیر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر مزید دلائل طلب کر لئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار نوشاب اے خان نے موقف اپنایا کہ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنی رشتہ دار خاتون کو میرٹ کے برعکس اپنی ہی وزارت میں قانونی مشیر کا عہدہ دے رکھا ہے۔

قوانین کے تحت گریڈ اکیس کے افسر کو ہی وزارت انفرمیشن ٹیکنالوجی میں قانونی مشیرکے عہدے پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ خاتون قانونی مشیر کو قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے تعینات کئے جانا عدالتی فیصلوں اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کو مزید دلائل کے لئے طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :