انقرہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت، پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے درد میں برابر کے شریک ہیں،صدر مملکت ممنون حسین
جمعرات 18 فروری 2016 17:41
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور 28 قیمتی جانوں کے ضیاع کو انتہائی قابل افسوس واقعہ قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے درد میں برابر کے شریک ہیں اور دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کو انتہائی قابل مذمت سمجھتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ترکی عالمی امن کے لئے جو کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ اس کی تعریف کی ہے اور اس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور سمجھتا ہے کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمیں مشترکہ جدو جہد کرنا ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.