پاک ایم ڈی جی کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت یونین کونسل اربن6میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

جمعرات 18 فروری 2016 17:13

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء)پاک ایم ڈی جی کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت یونین کونسل اربن6میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے گلیاں ، نالیاں اور پل تعمیر کیے جائیں گے۔ علاقہ کی معروف سماجی شخصیت شربت خان کی کوششوں سے دیرینہ مسائل حل ہونے لگے۔پہلے مرحلے میں محلہ بازید خیل میں گلیوں اور نالیوں کی پختگی کا کام شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمحلہ بازید خیل کے عمائدین اور سماجی شخصیات حاجی عبدلرشید، حاجی جاوید خان، حاجی محمد سردار، مولانا آصف، حاجی اعجاز خان، حاجی اقبال خان، حاجی ملک عاطف، جہانزیب خان، نیک محمد، ملک قاسم خان، اورنگزیب خان اور صحافی عبداللہ خان حیدر بھی موجود تھے کام کے آغاز کے موقع پر شربت خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ علاقہ کی پسماندگی اور مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔پاک ایم ڈی جی کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ جس سے علاقہ عوام مستفید ہوں گے