آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا چکلالہ میں 10 کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 17:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چکلالہ میں 10 کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو دورے کے دوران آپریشنل اور سکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے10 کور کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے ایل او سی پرخدمات انجام دینے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔