کوہاٹ ریل سروس کی بندش کے خلاف سول سوسائٹی کا ریلوے اسٹیشن پر احتجاج

مظاہرین کا حکومت سے سروس بحال کرنے کا مطالبہ

جمعرات 18 فروری 2016 17:07

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) کوہاٹ ریل سروس کی پانچ سال سے بندش کے خلاف سول سوسائٹی کا ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین کا حکومت سے سروس بحال کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

کوہاٹ ریل سروس کی بحالی کے لیے سماجی تنظیم کاروان عمل اور عوام کا احتجاج کئی روز سے جاری ہے ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے ریل سروس کی بحالی کے لیے مشاعرہ بھی منعقد کیا جس میں شعراء نے ریل سروس کی بحالی کے حوالے سے اشعار سنائے اس موقع پر مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور کوہاٹ ریل سروس بحال کرو کے نعرے بھی لگائے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ منافع بخش ہونے کے باوجود کوہاٹ ریل سروس پانچ سال سے بند کی گئی ہے کہ حکومت کو نقصان ریل سروس بند ہونے کی وجہ سے اٹھانا پڑ رہا ہے ریلوے اسٹیشن کا عملہ لاکھوں تنخواہ لے رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کوہاٹ ریل سروس کی بندش میں ٹرانسپورٹ مافیا کا بھی ہاتھ ہے جو ریل سروس کی بحالی میں رکاوٴٹ ڈال رہے ہیں انہوں نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے کوہاٹ ریل سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیابصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا