وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ تین سالوں میں چھ ماہ بیرون ملک گزار کر اپنے شہنشاہ ہونے کا عملی ثبوت دیدیا،محمد جمیل ملک

جمعرات 18 فروری 2016 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ تین سالوں میں چھ ماہ بیرون ملک گزار کر اپنے شہنشاہ ہونے کا عملی ثبوت دیدیا،انکے غیر ملکی دوروں پر اٹھنے والی رقم سے ہزاروں بچوں کو تعلیم دی جاسکتی تھی ،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا عوام کے خون پسینے کی کمائی سے عیش وعشرت کرنیوالے حکمرانوں کو اپنی قوم سے کیا ہمدردی ہوسکتی ہے،لوگ تعلیم،صحت ،پینے کے صاف پانی اوردیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں مگر ہمارے بادشاہ حکمران بیرون ملک دوروں سے گلچھرے اڑا رہے ہیں ،ملک کو تباہی کے دھانے تک پہنچانے میں تخت لاہور کے شاہانہ طرز حکمرانی نے اہم کردار ادا کیا ،میٹرو منصوبوں پر وسطی اورجنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز ضائع کردئیے گئے،بیوروکریسی کے ذریعے ملک چلایا جارہا ہے،ہر طرف کرپشن اور بدعنوانی کے نئے ریکارڈ بنائے جارہے ہیں،حکومتی پارٹی کے قبضہ گروپوں نے کھربوں کی سرکاری اراضی پر قبضہ جما رکھا ہے اور کوئی بھی انہیں پوچھنے والا نہیں،ہوشربا مہنگائی نے عام آدمی کا جینادوبھر کردیا مگر حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :