آپکو تیسرے سوال کی اجازت نہیں، سپیکر اسمبلی نے رکن اسمبلی کو ”قانون “سمجھا دیا

جمعرات 18 فروری 2016 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران حکومت رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے جب ٹوبہ ٹیک سنگھ سے شائع ہونے والے اخبارات سے متعلق اپنے 2ستمبر 2015ء کے سوال پر بات کرنا چاہی تو سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے ان کو بتایا کہ قانون و آئین کی روح سے آپ ایک سیشن میں 2سے زائد سوال نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

لہٰذا آپ اپنی سیٹ پر تشریف رکھیں ۔ یا د رہے کہ امجد علی جاوید نے سوشل سکیورٹی کے دفتر، فیصل آباد میں میڈیکل کالج کے قیام کے بارے میں سوالات پر ضمنی سوال پر کرچکے ہیں کہ ان کا تیسرا سوال نمبر 7070آگیا جس پر ان کو بات سے روک دیا گیا

متعلقہ عنوان :