ایل این جی کی حتمی قیمت کا اعلان ایک ہفتہ تک کردینگے، چیئرمین اوگرا
جمعرات 18 فروری 2016 16:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ میں بتایا گیا کہ 2 سے3 سال تک ایل این جی،قدرتی گیس سے مہنگی ملے گی، ایل این جی کی حتمی قیمت کا اعلان ایک ہفتہ تک کر دیا جائے گا‘ زون ون کیلئے سی این جی گیس کی قیمت 35 روپے 17 پیسے ہے جبکہ سی این جی پر فی کلو 13 روپے 24 پیسے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فیس وصول کی جاتی ہے۔
کمیٹی نے ایف بی آر کی طرف سے سی این جی مالکان سے ڈبل ٹیکس وصول کرنے پر کیبنٹ سیکرٹریٹ کی فل کمیٹی کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کنوینئر سینیٹر شاہی سید کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں اراکین کمیٹی کے علاوہ اوگرا کے چیئرمین سید احمد خان اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین اوگرا نے کہا کہ ایل این جی کی حتمی قیمت کا اعلان ایک ہفتہ تک کردینگے اور ایل این جی کی قیمت حکومتی فارمولا کے مطابق طے کرینگے ایل این جی قدرتی گیس سے مہنگی ہو گی جو دو سے تین سال تک قدرتی گیس سے مہنگی رہے گی۔
ایل این جی پر 5 فیصد ٹیکس کی وجہ سے گیس مہنگی رہے گی۔ کنوینئر کمیٹی نے سوال کے جواب میں کہا کہ سی این جی کی قیمت میں ٹیکس وصولی کے باوجود دیگر ٹیکس کیوں وصول کئے جاتے ہیں۔ کنوینئر کمیٹی ڈبل ٹیکس وصولی کے متعلق مین کمیٹی کو اپنی سفارشات دینگے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ڈبل ٹیکس وصول نہیں کر رہے۔ شاہی سید کا کہنا تھا کہ ایف بی آر گیس پر ڈبل ٹیکس وصول کرتا ہے لیکن مان نہیں رہا۔ ہمارے پاس پولیس نہیں ہے جو منوا سکیں۔ سفارشات دینا اختیار ہے وہ کرینگے۔ چیئرمین اوگرا نے سی این جی کی قیمتیں اور اس پر ٹیکس کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کی جس کے مطابق سی این جی پر فی کلو الیکٹریسٹی کاسٹ‘ 6 روپے‘ مارجن اور آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 10 روپے وصول کئے جاتے ہیں سی این جی پر فی کلو 11 روپے وصول ہوتے ہیں تمام اخراجات اور ٹیکسوں کو ملا کر زون کیلئے 75 روپے 82 اور زون 2 کیلئے 67 روپے 50 پیسے قیمت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.