ڈاکٹر طاہر القادری کل اپنی 65ویں سالگرہ منا ئیں گے

جمعرات 18 فروری 2016 16:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کل(جمعہ )کو 65سال ہوجائیں گے پاکستان سمیت دنیابھر میں ان کے چاہنے والے 65 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے بتایا کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی 65 ویں سالگرہ کل19فروری کو پاکستان سمیت دنیابھر میں جوش و خروش سے منائی جائیں گی ۔ جبکہ فیصل آبا د میں مرکزی تقریب 25 فروری جمعرات شام 6 بجے ایک مقامی ہال میں منعقدہو گی ۔جس میں مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی صدرڈاکٹرحسین محی الدین قادری ہوں گے اور معروف سیاسی، سماجی،علمی اور مذہبی شخصیات شرکت کرینگی۔

متعلقہ عنوان :