معاشی خوشحالی کے لئے زراعت اور لائیوسٹاک پرانحصار بہت ضروری ہے،راشدہ یعقوب شیخ

جمعرات 18 فروری 2016 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ معاشی خوشحالی کے لئے زراعت اور لائیوسٹاک پرانحصار بہت ضروری ہے ۔یہ دونوں ایسے شعبے ہیں جن میں خواتین کا کردار نمایاں ہے ۔ دیہی خواتین محنتی اور جفا کش ہونے کے ساتھ فرض شناس بھی ہیں ۔خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کسان کی دہلیز تک پہنچانے اورپیداواری لاگت میں کمی سمیت کسان کو خوشحال بنانے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔

حکومت اپنی ذمہ دار احسن طریقہ سے نبھارہی ہے تاہم فلاحی تنظیموں کو بھی آگے آنا چاہیے پنجا ب حکومت نے 2013-14میں زرعی ٹیوب ویلوں پر 13ارب روپے کی سبسڈی دی جبکہ چھوٹے کاشتکاروں میں چند برس کے دوران 30ہزار ٹریکٹر تقسیم کئے گئے جس پر فی ٹریکٹر 2لاکھ روپے سبسڈی دی گئی ہے- انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ساڑھے 12ایکڑکے چھوٹے کاشتکار کو کھاد پر سبسڈی دے گی جبکہ چاول اور کاٹن کی آنے والی فصلو ں میں کسان کا نقصان نہیں ہونے دیں گے اور اس ضمن میں وفاق کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

زراعت کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے،زراعت ترقی کرے گی تو پاکستان آگے بڑھے گا اسی مقصد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے زراعت کی ترقی اورکاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں- انہوں نے کہاکہ زراعت کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے وسائل دینے کیلئے تیار ہوں لیکن اس ضمن میں پیداوار میں اضافے کے لئے جامع پروگرام مرتب کیا جائے گا اورزرعی پیداوار میں اضافے کے لئے مربوط ماڈل تیار کیاجائے گا- انہوں نے کہاکہ ستمبر کے آخر میں پنجاب میں زرعی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو دعوت دی جائے گی۔

کاشتکار فی ایکڑ زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے ٹھوس تجاویز دیں اور ان تجاویز کی روشنی میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔کسان دوست حکومت زراعت کی ترقی کے لئے اہم فیصلے کررہی ہے ۔زراعت کی ترقی سے ملک کی معاشی ترقی ہوگی۔2017-18 کے آخر میں توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہو گی۔زراعت وصنعت ترقی کرے گی،سرمایہ کاری بڑھے گی،ملک کی برآمدات میں اضافہ ہوگا ،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورغربت میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ حکومت کی شفاف پالیسیوں کی بدولت توانائی کے منصوبوں کی بڈنگ کے عمل میں دنیا کی معروف کمپنیوں نے حصہ لیا۔سی پیک کے منصوبوں کی بدولت امریکہ کی معروف بین الاقوامی کمپنی جی ای بھی یہاں سرمایہ کاری کررہی ہے

متعلقہ عنوان :