آل پاکستان انٹر ورسٹی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ یکم مارچ سے پشاورمیں منعقد ہوگی ،بحرکرم

جمعرات 18 فروری 2016 16:39

آل پاکستان انٹر ورسٹی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ یکم مارچ سے پشاورمیں منعقد ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) آل پاکستان انٹرورسٹی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ یکم مارچ سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے 50 سے زائد یونیورسٹیز کی میل و فمیل ایتھلیٹس شرکت کررہے ہیں ، چیمپئن شپتین دن تک جاری رہیگی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مشتاق غنی ، چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سمیت دیگر اہم شخصیات کو شرکت کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سپورٹس وسابق انٹر نیشنل ایتھلیٹ بحرکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے آل پاکستان انٹر ورسٹی میل وفمیل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ یکم مارچ سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہورہی ہے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں پچاس سے زائد یونیورسٹیز کی ایتھلیٹس اس میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے ۔ چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہیگی منیجر میٹنگ 29 فروری جبکہ اختتامی تقریب تین مارچ کو منعقد ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں بیس میل اورانیس خواتین ایونٹس کرائے جائنگے ۔ ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یونیورسٹی آف پشاوراس سال دو آل پاکستان انٹر یونیورسٹی میگا ایونٹ مقابلے آرگنائز کررہی ہے جس میں ایتھلیٹکس اور ٹینس کے میل و فمیل مقابلے شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹر رسول جان کی سپورٹس سے ذاتی دلچسپی اور محنت کی وجہ سے پشاور یونیورسٹی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان بھی سب سے آگے ہے یہی وجہ ہے کہ پشاور یونیورسٹی نے کرکٹ ، فٹبال ، ہاکی ، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے انٹر یونیورسٹی زون بی مقابلے میں پہلے نمبر پر ہے اور امید ہے کہ فائنل راؤنڈ میں بھی پشاور یونیورسٹی کے کھلاڑی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریگی ۔

متعلقہ عنوان :