گورنمنٹ پرائمری سکول تحت آباد میں دس مہینوں سے کوئی چوکیدار موجودنہیں، فضل اللہ داؤدزئی

جمعرات 18 فروری 2016 16:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) ممبر ٹاؤن ٹو ونائب امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور فضل اللہ داؤدزئی نے ناظم اعجاز خان ، نائب شاہ ریاض خان ، سیکرٹری مسعود کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول تحت نمبر 2کا یونین کونسل کانیزہ کے دورے کے موقع پر اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ دس مہینوں سے سکول میں کوئی چوکیدار موجود نہیں اور تاحال اس کی تعیناتی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے طلباء میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے سکول کی چاردیواری بھی حکومتی اعلان کے مطابق نہیں ہے اور نہ ہی خاردار تاریں لگائی گئی ہیں سکول میں پینا کا پانی بھی موثر نہیں طلباء رفع حاجات کے لیے کھیتوں کا رُخ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس جدید دور میں طلباء پھٹے تڑاٹوں پر بیٹھ کر علم حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی حالت کا فوری نوٹس لیا جائے ۔ اس موقع پر ممبرٹاؤن ٹو فضل اللہ داؤدزئی نے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اور یتیم بچوں کے لیے یونیفارم ، کاپیوں کی فراہمی کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :