پشاور،خیبر پختونخوا کے قائم مقام گورنر سے افغان قونصل جنرل ڈاکٹر عبداللہ وحید پویان کی ملاقات،خطے کی صورت حال اور افغان مہاجرین کے مسائل پر گفتگو

جمعرات 18 فروری 2016 16:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پشاور میں متعین افغان قونصل جنرل ڈاکٹر عبداللہ وحید پویان نے جمعرات کے روز خیبرپختونخوا کے قائم مقام گورنر اسد قیصر سے گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر گورنر کیساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت خطے کی صورتحال اور صوبے میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق امور کے حوالے سے گفتگو کی۔ قائمقام گورنرنے ملاقات کے دوران افغان قونصل جنرل کو بتایا کہ صوبائی حکومت قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :