مردان میں بلین ٹری سونامی کے تحت موسم بہار کے شجر کاری مہم کے دوران 30 لاکھ سے پودے تقسیم کئے جائیں گے
جمعرات 18 فروری 2016 16:36
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) مردان میں بلین ٹری سونامی کے تحت موسم بہار کے شجر کاری مہم کے دوران 30 لاکھ سے پودے تقسیم کئے جائینگے۔ جس سے یقینی طور پر ماحول کی بہتری کیساتھ صوبے کے معیشت بھی بہتر ہوگی۔اب تک ضلع مردان میں تقریباً 18 لاکھ پودے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ یہ بات ڈیڈ ک کمیٹی مردان کے چےئرمین ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے محکمہ جنگلا ت کے زیر اہتمام مفت پودے تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تقریب سے ڈویژنل فارسٹ آفیسر عبد المنان ، خطاب باچا اور شاہ روم خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی کونسلران علی گوہر خان لالا، عادل نواز کے علاوہ بلدیاتی نمائندے اور زمینداروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔(جاری ہے)
ڈیڈک چےئرمین نے کہا کہ بلین ٹری سونامی تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کا ویژن ہے۔ جسکے تحت صوبے بھر میں کروڑوں پودے لگائے جارہے ہیں۔
جو صوبے میں جنگلات کے رقبے میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی مسلسل کٹائی سے جہاں موسمیاتی پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہے۔ وہاں معیشت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ٹمبر مافیا کے خلاف اہم کاروائیاں کی ہیں۔ حالانکہ اس سے پہلے کسی کو بااثر ٹمبر مافیا پر ہاتھ ڈالنے کی ہمت نہیں تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او مردان عبد المنا ن خان نے کہا کہ مردان میں پہلے ہی 18 لاکھ پودے کسانوں اور عوام میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ جبکہ تقریباً 20 لاکھ مزید پودے جن میں پاپولر، شیشم ، لاچی ، نختر، اور بکیانہ شامل ہیں۔ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ چئیرمین ڈیڈک کمیٹی افتخار علی مشوانی نے اس موقع پر پودے تقسیم کئےمزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.