کراچی : بچی کی موت کی غلط خبر دینے پر ایس ایچ او شاہراہ فیصل معطل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : شاہراہ فیصل روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی بچی زندہ نکلی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل ایس ایس پی ایسٹ نے بچی کے جاں بحق ہونے کی خبر دی تھی جو کہ غلط نکلی۔

(جاری ہے)

غلط خبر دینے پر ایس ایس پی ایسٹ نے ایس ایچ او شاہراہ فیصل محمد خان کو معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بچی کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :