افریقی بولر دمیتری مسکرینس کا کیویز کے ساتھ معاہدہ ختم

جمعرات 18 فروری 2016 15:38

افریقی بولر دمیتری مسکرینس کا کیویز کے ساتھ معاہدہ ختم

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء)نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے شین جرگنسن کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اپنا بولنگ کوچ مقرر کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی بولر دمیتری مسکرینس کا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد شین جرگنسن کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جرگنسن اس سے پہلے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، جبکہ دو ہزار آٹھ سے دس تک نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ شین جرگنسن اس سال نیوزی لینڈ کے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقا میں بھی بولنگ کوچ ہوں گے۔