بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی انوشکا شرما کے حوالے سے سوال غصے میں آکر ٹال دیا
جمعرات 18 فروری 2016 15:37
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے بارے میں کیے جانے والے سوالات ٹالنے لگے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ کوہلی کو گزشتہ روز ایک قیمتی گھڑیاں بنانے والے ادارے نے اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ، اس موقع پر ان سے ’تعلقات‘ کی اہمیت بارے سوال کیا گیا جس کے جواب میں کوہلی کا کہنا تھا کہ سوال کرنے والے کو تعلقات کی وضاحت کرنی چاہیے ، ایسا سوال کسی تعلقات عامہ کے مشیر سے کرنا بنتا تھا۔
ایک اور صحافی نے بھارتی بلے باز سے سوال کیا کہ وہ یہ قیمتی گھڑی بالی ووڈ میں کسے دینا چاہیں گے تو غصے میں بھرے کوہلی نے کہا کہ سب سے پہلے وہ ایسی قیمتی گھڑی اپنے خاندان کے کسی فرد کو دیں گے ، ان سے ایسے سوال کرنے کی تک نہیں بنتی ، وہ ایک کرکٹر ہیں اور ان سے اسی کے متعلق سوالات کیے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.