سابق گورنر پنجاب شاہد حامد ایڈووکیٹ اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے کونسل مقرر

جمعرات 18 فروری 2016 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جاری میگا پروجیکٹ اورنج لائن ٹرین منصوبہ سے متعلق قانونی معاملات سے نبٹنے کے لئے سابق گورنر پنجاب شاہد حامد ایڈووکیٹ کو اورنج لائن ٹرین منصوبہ کا کونسل مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل سنیئر وکیل خواجہ خارث منصوبے کے وکیل تھے جن کے حکومت سے اختلافات پیدا ہوگئے اور انہوں نے اورنج لائن ٹرین منصوبے بارے حکم امتناعی کے حوالے سے ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا اور حکومت سے وصولی کی گئی ایک کروڑ روپے سے زائد کی فیس حکومت کو واپس کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :