امینہ سہیل کی وزارت انفا رمیشن ٹیکنالوجی میں قانونی مشیر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سما عت ملتوی

جمعرات 18 فروری 2016 15:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کی رشتہ دار خاتون امینہ سہیل کی میرٹ کے برعکس وزارت انفا رمیشن ٹیکنالوجی میں قانونی مشیر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر مزید دلائل طلب کر لئے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کے روبرو درخواست گزار نوشاب اے خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنی رشتہ دار خاتون کو میرٹ کے برعکس اپنی ہی وزارت میں قانونی مشیر کا عہدہ دے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوانین کے تحت گریڈ اکیس کے افسر کو ہی وزارت انفرمیشن ٹیکنالوجی میں قانونی مشیرکے عہدے پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ خاتون قانونی مشیر کو قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے تعینات کئے جانا عدالتی فیصلوں اور آئین کی خلاف ورزی ہے، جس پرعدالت نیدرخواست گزار کو مزید دلائل کے لئے طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :