چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کاہنہ ،کوٹ لکھپت،اچھرہ اورمزنگ کے علاقوں کا اچانک دورہ کیا

جمعرات 18 فروری 2016 15:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے کاہنہ، کوٹ لکھپت، اچھرہ اورمزنگ کے علاقوں کا وزٹ کیا ۔ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر02 سیکٹرانچارج اور02 ٹریفک وارڈنز کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے جبکہ بہترین ڈیوٹی کرنے پر 09وارڈنز کوCC-III سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام سیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی کریں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کاہنہ، کوٹ لکھپت، اچھرہ اور مزنگ کے علاقوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔رانگ پارکنگ کیخلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر انچارج سیکٹرکاہنہ محمد سعیداورانچارج سیکٹر اچھرہ محمد عرفان اور 02 ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

وزٹ کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور اچھی کارکردگی پر 09 وارڈنز کو CC-III سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :