کراچی : راشد منہاس روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی بچی چل بسی ، اہل خانہ مشتعل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : راشد منہاس روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی بچی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی نے 6 سالہ بچی کو ٹکر ماری جس کے بعد بچی کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی نے تین حادثات کیے۔

(جاری ہے)

بچی کو ٹکر مارنے کے علاوہ ڈرائیور نے دو موٹر سائیکلوں کو بھی ٹکر ماری ، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 6 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے۔ جاوید جسکانی نے بتایا کہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ کے خلاف جاں بحق بچی کے اہل خانہ مشتعل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :