حافظ سعید بھارت مخالف نظریات لوگوں تک پہنچانے کیلئے ”ٹویٹر“ پر ہندی میں پیغامات جاری کرنے لگے ،بھارتی میڈیا کا الزام

جمعرات 18 فروری 2016 15:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء ) بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے اپنے بھارت مخالف نظریات کوزیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹویٹر“ پر ہندی میں پیغامات جاری کرنا شروع کردےئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے “ کے مطابق جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے کشمیر کے حوالے سے اپنے بھارت مخالف نظریات کو اور زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے ٹویٹر پرہندی زبان کا استعمال شروع کردیا ہے ۔

بھارتی اخبار نے حافظ سعید کے مبینہ طور پر ہندی میں ٹویٹ بھی جاری کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کشمیری نوجوان اپنی آزادی کیلئے خود لڑرہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں کشمیری رہنما افضل گورو کی برسی پر بھارت مخالف تقریب کیحوالے سے کہا تھاکہ اس تقریب کے انعقاد میں حافظ سعید کا ہاتھ ہے تاہم بعد میں بھارتی وزیرداخلہ کے الزامات جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :