آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں سالار ویلفیئر سینٹر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 18 فروری 2016 14:27

آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں سالار ویلفیئر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں سالار ویلفیئر سینٹر نے میزبان کلب اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہمدوسرے ہاف کے 40ویں منٹ میں سالار ویلفیئر سینٹر کی جانب سے شہزاد نے خوبصورت گول اسکور کرکے مقابلہ 1-0کردیا لیکن کھیل کے آخری لمحات میں اللہ داد محمڈن کے اسٹار فارورڈ حنیف نے ایک کارنر کک پر خوبصورت گول کرکے مقابلہ 1-1کردیا دونوں ٹیموں نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق رکن صوبائی اسمبلی امان اللہ محسود سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر شاہد سنگھورو ،وشدل بلوچ ،پاکستان پیپلز پارٹی PS-128کے جنرل سیکریٹری علی بونیری۔

(جاری ہے)

محمد علی سنی ،جبار بلوچ ،حاجی اسماعیل کونسلر،چیئر مین کورنگی بلوچ فٹ بال کلب انور ،کوچ اللہ داد محمڈن محمد علی ،طار ق خان ،کان گل و دیگر موجود تھے مہمان خصوصی امان اللہ محسود نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری محمود لاسی نے اپنے معاؤنین ساتھیوں اشرف خان اور کیپٹن جمال کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر با با آدم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :