لاہورقلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپرکا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

جمعرات 18 فروری 2016 14:26

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپر پی ایس ایل میں مشکوک ایکشن قرار دیئے جانے والے پہلے بولر بن گئے۔دبئی میں ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کیون کوپر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے مشکوک باؤلنگ ایکشن پر کوپر کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا ہے۔کوپر اب امپائرز کے ریڈار پر ہوں گے۔ کیون کوپر نے کوئٹہ کیخلاف چار اوورز میں 37رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی

متعلقہ عنوان :