استنبول‘ ترکی اورروس کے درمیان فٹبال میچ میں ہنگامہ آرائی

جمعرات 18 فروری 2016 14:19

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) ترکی اور روس کے درمیان یوروپا لیگ کے فٹبال میچ میں روسی فٹبالر کی صدر پیوٹن کی تصویر والی شرٹ نے شائقین کو اشتعال دلادیا۔ اسٹیڈیم میں ترک شائقین نے ہنگامہ آرائی کی اور روسی ٹیم کی بس پر بوتلیں بھی پھینکیں۔استنبول میں جاری یوروپا لیگ کے میچ کے دوران روسی فٹبالر کی جانب سے پیوٹن کی تصویر والی شرٹ نے ترک شائقین کو اشتعال دلادیا۔

(جاری ہے)

ترکی کے مقامی اخبار کے مطابق ترکی اور روس کے میچ کے بعد روسی فٹبالر دمتری تاراسو نے گراوٴنڈ میں شرٹ اتارکر بنیان پر بنی پیوٹن کی تصویر شائقین کو دیکھائی۔ جس پرروسی صدر کی تعریف کی گئی تھی۔دوسری جانب شرٹ کو دیکھ کر ترک شائقین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ شائقین فٹبال نے اسٹیڈیم میں شور کیا اور روسی ٹیم کی بس پر بوتلیں بھی پھینکی گئیں۔ ادھر ترک پولیس نے واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :