کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کرکٹ کے فروغ کیلئے کراچی کی مزید 3 ٹیمیں بنانے کا اعلان

جمعرات 18 فروری 2016 14:19

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کراچی کیلئے مزید 3 ٹیمیں بنانے کا اعلان کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کراچی کیابھرتی کرکٹرزکوپی ایس ایل میں موقع دیناچاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کے لئے بڑی خوش خبری آگئی۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے مالکسلمان اقبال نے کراچی کے لئے مزید تین ٹیمیں بنانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کیلئے فرنچائز میں کراچی کنگز الیون، انڈر نائنٹین اور انڈر ففٹین ٹیمیں بنائی جائیں گی۔سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کرکٹ کئی دہائیوں سے کراچی کے کلچر کا حصہ بن چکا ہے۔ کراچی نے پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کراچی کے ابھرتیکرکٹرزکوپی ایس ایل میں موقع دیناچاہتے ہیں۔ منتخب کھلاڑیوں کواسکول، کالجزکی اسکالر شپ بھی دی جائیں گی۔اسکالرشپ سے کھلاڑی کھیل کیساتھ تعلیم پربھی توجہ دے سکیں گے۔ کراچی کنگز فرنچائز جلدکراچی میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے کیمپ لگائیگی