سی ٹی ڈی کی چترال میں کارروائی ‘ دہشتگرد گرفتار

جمعرات 18 فروری 2016 14:09

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء)سی ٹی ڈی نے چترال میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتارکرلیاجس کے قبضہ سے ایک کلوبارودی موادبھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی سے جاری بیان کے مطابق کاروائی چترال میں دروش کے مقام پر کی گئی جہاں سے غلام نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیاجس کے قبضہ سے ایک کلوگرام بارودی مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹرز اور دیگر مواد برآمد ہوا ‘دہشتگرد کا تعلق پشاور کے علاقہ بیری باغ سے ہے جو ایک کالعدم تنظیم کے لئے کام کرتارہا ہے۔