فیصل آباد میں غلط انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگئے

جمعرات 18 فروری 2016 14:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) فیصل آباد میں غلط انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگئے فیصل آباد میں جناح کالونی میں واقع ہسپتال میں جھنگ روڈ کی 25 سالہ امبر کو آپریشن کیلئے لایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر اسے غلط انجکشن لگا دیا۔ جس سے حاملہ خاتون اور بچہ دونوں جاں بحق ہو گئے۔ جس پر لواحقین مشتعل ہو گئے اور ةسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :