اسلام آباد ‘ پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن ‘ تیرہ مشکوک افراد گرفتار

جمعرات 18 فروری 2016 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے عکاقے شکریال اور گردونواح میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 13مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 2 ایس ایم جی، 2 تیس بور پسٹل اور اسلام آباد پولیس کے یونیفارم برآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

آپریشن میں 135 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 13 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ برآمد ہونے والی اشیاء اور گرفتار افراد کو تھانہ کھنہ پل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ جہان ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق تفتیش کے دور ان اہم انکشافات متوقع ہیں

متعلقہ عنوان :