پشاور : میڈیا ہاﺅسز کی سکیورٹی کے لیے محکمہ داخلہ کی سطح پر کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 14:04

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : صوبائی حکومت نے میڈیا ہاﺅسز کی سکیورٹی کے لیے محکمہ داخلہ کی سطح پر کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سر کاری ذرائع کے مطابق کمیٹی صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پرقائم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی چھ اراکین پر مشتمل ہو گی جبکہ کمیٹی کی سر براہی ایڈشنل سیکرٹری لاءاینڈ آرڈر کریں گے جبکہ پشاور پریس کلب کے صدر بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی میںمیڈیا ہاﺅسز کا ایک نمائندہ، ڈائریکٹر انفارمیش اور ایس ایس پی اسپیشل برانچ شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :