نوسرباز شہریوں کے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو رہا تھا کہ پکڑا گیا

تحقیقات کے بعد ملزم سیقانون کے مطابق نمٹا جائے گا ‘پولیس حکام

جمعرات 18 فروری 2016 13:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء)ملتان میں سستی اشیا کے نام پر لوٹ مار کرنیوالے نو سر باز کو شہریوں نے پکڑ لیا ‘ نوسرباز شہریوں کے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو رہا تھا کہ پکڑا گیا۔حسیب نامی نوسرباز سادہ لوح شہریوں کو آدھی قیمت میں قیمتی اشیاء دلوانے کا جھانسہ دیکر لوٹتا تھا۔

(جاری ہے)

نوسرباز فرار ہونے کی تیاری کررہا تھا کہ اس کے دفتر میں کام کرنیوالے ملازم نے متاثرہ افراد کو اطلاع کر دی جس پر شہریوں کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کرنوسر باز کو پکڑ لیا ‘ متاثرہ افراد نے دفتر میں توڑ پھوڑ کے بعد پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ نیو ملتان کی پولیس نے نوسرباز کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق تحقیقات کے بعد ملزم سیقانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔