پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن مشنوں کیلئے اپنے عزم کااعادہ

امن فوجیوں کا تحفظ اور سلامتی کا عمل ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جانا چاہئے ‘ملیحہ لودھی

جمعرات 18 فروری 2016 13:58

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں کیلئے اپنے عزم کااعادہ کیاہے۔اس عزم کااعادہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے امن کارروائیوں کے بارے میں خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن فوجیوں کا تحفظ اور سلامتی کا عمل ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جانا چاہئے۔پاکستانی مندوب نے امن کی کوششوں کو موثر بنانے کیلئے اقوام متحدہ کی ثالثی اور تنازعات سے بچنے کی صلاحیتوں کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ امن کوششوں اور امن کو مسلط کرنے میں فرق برقرار رکھا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :