فلم انڈسٹری میں نئے خون کا آنا ایک اچھی علامت ہے، ساجد حسن

جمعرات 18 فروری 2016 13:53

فلم انڈسٹری میں نئے خون کا آنا ایک اچھی علامت ہے، ساجد حسن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) معروف اداکارو میزبان ساجد حسن نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری اپنی بحالی کے بعد ابھی ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے ،ہمیں اس کی مزید بہتری کے لیے اچھی کہانیوں کو تلاش کرنے کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور استعمال کی طرف بھی طرف توجہ دینا ہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

ساجد حسن کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوگوں نے سنیماوٴں پر جانا اس لیے چھوڑ دیا کہ انہیں معیاری فلمیں دیکھنے کو نہیں مل رہی تھیں مگر اب معیار پر توجہ دی جارہی ہے،فلم انڈسٹری میں نئے خون کا آنا ایک اچھی علامت ہے جو بہت کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہے لیکن انہیں مستقبل کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنا ہوگی اور ہمیں اپنے فلم بینوں کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا،انہوں نے کہا وہ ان دنوں اقبال کاشمیری کی فلم ”اب تو بینڈ بجے گا“ میں ایک منفرد کردار ادا کررہا ہوں مجھے امید ہے کہ میرا یہ کردار لوگوں کو ضرور پسند آئے گا۔

متعلقہ عنوان :