اینٹی نارکوٹکس فورس کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی ،ماں بیٹے کے سامان سے 3 کلو ہیروئن برآمد

جمعرات 18 فروری 2016 13:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ماں بیٹے کے سامان سے 3 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اینٹی نارکوٹکس فورس ذرائع کے مطابق اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ جانے والی پروز سے ماں بیٹے کے سامان سے تین کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے۔اے این ایف نے ماں اور بیٹے کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :