لاہور ، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

جمعرات 18 فروری 2016 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) لاہور کے علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا،وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دے دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پولیس نے لاہور کے علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیاہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کوجلد گرفتارکرنے کاحکم دے دیاہے

متعلقہ عنوان :