سندھ ہائیکورٹ ، رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے معاملے پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 18 فروری 2016 13:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی رہنماء شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔جمعرات کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی شازیہ مری کی ڈگری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ ایم این اے شازیہ مری نے شازیہ نامی لڑکی کی ڈگری جعلسازی سے نکلوائی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے کہ شازیہ مری کا پرانے اور نئے شناختی کارڈ کا نمبر بھی مختلف ہے اور کاغذات نامزدگی اور دیگر دستاویزات کے نام میں فرق ہے۔ عدالت میں 2002ء کے انتخابات میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی رپورٹ بھی جمع کرا دی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔