گلوکارہ عینی طاہرہ بلڈ ڈونیشن دینے والی این جی او کی ممبر بن گئیں

جمعرات 18 فروری 2016 13:18

گلوکارہ عینی طاہرہ بلڈ ڈونیشن دینے والی این جی او کی ممبر بن گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) گلوکارہ عینی طاہرہ بلڈ ڈونیشن دینے والی این جی او کی ممبر بن گئیں ، آئندہ سے ضرورت مند مریضوں کو اپنے خون کا عطیہ دیا کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق فلائنگ سکواڈ بلڈ ڈونرز سوسائٹی نے گلوکارہ عینی طاہرہ کو اپنی این جی او کا ممبر بنا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلڈ ڈونرز سوسائٹی ضرورت مند مریضوں کو ضرورت کے وقت مفت اپنے خون کا عطیہ فراہم کرتی ہے اور اب گلوکارہ عینی طاہرہ بھی دکھی اور ضرورت مند انسانیت کی خدمت میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج مستحق مریضوں کو اپنے خون کا عطیہ دیا کریں گی ۔

عینی طاہرہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ضرورت مند دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ لے کر نکلی ہیں اور کوشش کروں گی کہ میرے ساتھ دوسرے فنکار بھی اس عظیم مقصد میں میرے ساتھ مل کر انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :