مردان میں بلین ٹری سونامی کے تحت موسم بہار کے شجر کاری مہم کاآغاز
جمعرات 18 فروری 2016 13:07
مردان۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) مردان میں بلین ٹری سونامی کے تحت موسم بہار کے شجر کاری مہم کے دوران 30 لاکھ سے پودے تقسیم کئے جائیں گے، جس سے یقینی طور پر ماحول کی بہتری کے ساتھ صوبے کے معیشت بھی بہتر ہوگی،اب تک ضلع مردان میں تقریباً 18 لاکھ پودے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ یہ بات جمعرات کے روز ڈیڈ ک کمیٹی مردان کے چےئرمین ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے محکمہ جنگلا ت کے زیر اہتمام مفت پودے تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تقریب سے ڈویژنل فارسٹ آفیسر عبد المنان ، خطاب باچا اور شاہ روم خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی کونسلروں علی گوہر خان لالا، عادل نواز کے علاوہ بلدیاتی نمائندے اور زمینداروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔(جاری ہے)
ڈیڈک چےئرمین نے کہا کہ بلین ٹری سونامی تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کا ویژن ہے، جسکے تحت صوبے بھر میں کروڑوں پودے لگائے جارہے ہیں، جو صوبے میں جنگلات کے رقبے میں اضافے کا سبب بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات کی مسلسل کٹائی سے جہاں موسمیاتی پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہے، وہاں معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ٹمبر مافیا کے خلاف اہم کاروائیاں کی ہیں۔ حالانکہ اس سے پہلے کسی کو بااثر ٹمبر مافیا پر ہاتھ ڈالنے کی ہمت نہیں تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او مردان عبد المنا ن خان نے کہا کہ مردان میں پہلے ہی 18 لاکھ پودے کسانوں اور عوام میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ جبکہ تقریباً 20 لاکھ مزید پودے جن میں پاپولر، شیشم ، لاچی ، نختر، اور بکیانہ شامل ہیں۔ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ چئیرمین ڈیڈک کمیٹی افتخار علی مشوانی نے اس موقع پر پودے تقسیم کئے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.