ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں تیزی

جمعرات 18 فروری 2016 13:06

ہانگ کانگ ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) ایشئین سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور ین کی کم شرح تبادلہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا اہم ترین نکی،225 انڈیکس وقفے تک 488.32 پوائنٹس (3.08 فیصد) اضافے کے بعد 16324.68 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 39.06 پوائنٹس (3.05 فیصد)بڑھ کر 1321.46 پوائنٹس رہا۔ ہانگ کانگ اور شنگھائی مارکیٹس میں بھی تیزی رہی جس کی وجہ عالمی حصص، تیل کی قیمتوں میں تیزی اور چین میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہے۔ ہانگ کانگ کا اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 403.27 پوائنٹس (2.13 فیصد) بڑھنے کے بعد 19327.84 پوائنٹس پر آگیا۔