سورج مکھی کی کاشت مارچ کے پہلے ہفتہ تک مکمل کر لیں، محکمہ زراعت

جمعرات 18 فروری 2016 13:02

فیصل آباد۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء)محکمہ زراعت نے شمالی پنجاب کے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ سورج مکھی کی کاشت اگلے ماہ مارچ کے پہلے ہفتہ تک مکمل کر لیں ،جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی سورج مکھی کی بہاریہ کاشت کیلئے 28فروری تک کا وقت بہترین ہو تا ہے، اس لئے اگر کسی جگہ پر کاشتکار فصل کاشت کرنا چاہیں تو وہ کاشت کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ سورج مکھی ایک منافع بخش فصل ہے جس سے زمیندار کم از کم 25سے 30 ہزار روپے فی ایکڑ آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سورج مکھی موسم بہار اور موسم خزاں میں انتہائی کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے۔ اس کے بیج میں 40سے 50فیصد تک اعلیٰ قسم کا تیل اور 20سے 22فیصد تک پر وٹین پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کا تیل صحت کیلئے انتہائی مفید ہے جو انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔