آملہکثیرالمقاصد پھل ہے ،طبی ماہرین

جمعرات 18 فروری 2016 13:02

سلانوالی۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء)طبی ماہرین نے بتایاہے کہ آملہ پاکستان سمیت دنیامیں پایاجا نے والاکثیرالمقاصدپھل ہے آملہ کے غذائی اجزاء سے میں سب سے زیادہ اہمیت وٹامن سی کوحاصل ہے اس کا ترش ذائقہ بھی وٹامن سی کی وجہ سے ہی ہوتا ہے آملہ میں پا ئی جانے و الی وٹامن سی کی مقدارمالٹے کی نسبت 20گنا زیادہ ہوتی ہے وٹامن سی ہمارے جسم کے میٹابولزم میں اہم کرداراداکرتا ہے ساتھ ہی یہ ٹاکسن اورزہریلے مادوں کوبھی تلف کرتا ہے ا س میں موجودخاص قسم کاکیمیائی مادہ جوہڈیوں کی نشوونما کے سلسلہ میں مددکرتاہے آملے کومربے، اچار، سلاد کی طرح کھایاجاسکتا ہے جگرکے مریض بھی ا س کواستعمال کرسکتے ہیں کیونکہ وٹامن سی اورپروٹین میٹابولزم میں اہم کام سرانجام دیتے ہیں ا س لیے یہ جگر اورمعدے کو فعال کرنے اوروزن گھٹانے میں مددکرتا ہے جلدی امراض میں نہایت مفید ہے۔

(جاری ہے)

جوڑوں کے درداورسوزش میں بھی آملے کااستعمال مفیدہے نیزاس میں موجود وٹامن بی جسم میں نیاخون پیداکرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔