سماجی انصاف کا عالمی دن پرسوں منایاجائیگا

جمعرات 18 فروری 2016 13:01

فیصل آباد۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں سماجی انصاف کا عالمی دن (ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس) کل 20 فروری برو زہفتہ کو بھر پو ر طریقے سے منایاجائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور سماجی انصاف کی فراہمی سے متعلق خدمات سرانجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا جس میں اہم سیاسی ، دینی ، مذہبی رہنما ، ماہرین قانون ، دانشور، اہم صحافتی شخصیات ، حقوق انسانی کی تنظیموں کے عہدیداران اور ریٹائرڈ عدالتی حکام بھی خطاب کریں گے۔