ترکی میں دہشتگردانہ حملہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ، نواز شریف

جمعرات 18 فروری 2016 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) وزیرا عظم نواز شریف نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جمعرات کے روز وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فوجی قافلے پر کار بم حملے میں 28 افراد کی قیمتی جانوں کے ضیاع اور 61 افراد زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم نواز شریف نے انقرہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لئے مغفرت کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے تمام ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انقرہ میں حالیہ بم دھماکہ اور اس میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ ترکی اپنے مضبوط عزم و حوصلے سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :