امریکہ نے پاکستان کے جوہری پروگرام کی سیفٹی اور سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ، پاکستان سعودی فوجی اتحاد کی حمایت کرتا ہے ، سعودی فوجی اتحاد کی تکنیکی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں، فوجی اتحاد میں پاکستان کے کردار کا حتمی تعین ہونا ابھی باقی ہے ۔ شام کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا احترام کرتے ہیں ،شام میں تمام دھڑوں کو مل کر مسئلہ حل کرنا چاہئیے۔پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات سے مشروط نہیں ہے،بھارتی ہائی کمشنر کے بیان کے بعد سیکرٹری خارجہ مذاکرات جلد ہونے چاہئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 12:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ انقرہ دہشت گر د حملے کے شہدا کے لیے دفتر خارجہ میں دعا کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے افضل گرو کی پھانسی کو کبھی قبول نہیں کیا۔پاکستان نے کشمیر میں مظالم کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پربھی بھرپور انداز میں اٹھایاہے۔
میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے جوہری پروگرام کی سیفٹی اور سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق افغان گورنر کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں،پاکستان کی وزارت داخلہ اس حوالے سے کام کر رہی ہے ۔(جاری ہے)
بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شام کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا احترام کرتے ہیں ،شام میں تمام دھڑوں کو مل کر مسئلہ حل کرنا چاہئیے۔
پاکستان انسداد دہشت گردی کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات سے متعلق بھارتی ہائی کمشنر کابیان دیکھا ہے ، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات سے مشروط نہیں ہے،بھارتی ہائی کمشنر کے بیان کے بعد سیکرٹری خارجہ مذاکرات جلد ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں۔پاکستان سعودی فوجی اتحاد کی حمایت کرتا ہے ، فوجی اتحاد میںکام کے طریقہ کار پر غور جاری ہے، سعودی فوجی اتحاد کی تکنیکی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں، تاہم فوجی اتحاد میں پاکستان کے کردار کا حتمی تعین ہونا ابھی باقی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.