پرواز میں تاخیر ،ماڈل ایان علی اسلام آباد نہ پہنچ سکیں‘کسٹم عدالت نے ایان علی کی ایک دن کی حاضری سے استثناءکی درخواست منظورکرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 فروری 2016 12:46

پرواز میں تاخیر ،ماڈل ایان علی اسلام آباد نہ پہنچ سکیں‘کسٹم عدالت ..

راولپنڈی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18فروری۔2016ء) پرواز میں تاخیر کے سبب ماڈل ایان علی اسلام آباد نہ پہنچ سکیں۔راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ایان علی کی ایک دن کی حاضری سے استثناءکی درخواست منظورکرلی۔کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کی۔

(جاری ہے)

کسٹم کے وکلاءاور ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت نہ پہنچ سکے۔ پرواز میں تاخیر کے سبب ماڈل ایان علی اسلام اباد نہ پہنچ سکیں۔ عدالت نے ایان علی کی ایک دن کی حاضری سے استثناءکی درخواست منظورکرلی۔ حاضری سے استثناءکی درخواست ایان علی کے وکلاءکی جانب سے دائر کی گئی۔ کیس کی آئندہ سماعت 3مارچ کو ہوگی

متعلقہ عنوان :